ملتان میں بھی الیکٹرک بس چل پڑی، نشتر میں جدید کینسر سہولیات کا افتتاح، صرف پنجاب میں ترقی، باقی صوبوں میں لگتا انیس سو ڈیڑھ میں آگئے: مریم نواز-ملتان میں بھی الیکٹرک بس چل پڑی، نشتر میں جدید کینسر سہولیات کا افتتاح، صرف پنجاب میں ترقی، باقی صوبوں میں لگتا انیس سو ڈیڑھ میں آگئے: مریم نواز-جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں، تاریخ بھی سامنے آگئی-جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں، تاریخ بھی سامنے آگئی-شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئی تھی، خودکشی کا خیال آنے لگا: مومنہ اقبال-شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئی تھی، خودکشی کا خیال آنے لگا: مومنہ اقبال-رورل ڈاکٹر آرگنائزیشن RDO (قسط نمبر1)-رورل ڈاکٹر آرگنائزیشن RDO (قسط نمبر1)-ملتان چیمبر الیکشن میں تاجروں،صنعت کاروں کی بھرپور شرکت، سکیورٹی نگرانی-ملتان چیمبر الیکشن میں تاجروں،صنعت کاروں کی بھرپور شرکت، سکیورٹی نگرانی

تازہ ترین

لودھراں: انتظامیہ نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو مخصوص مقامات کا وزت کراکے چلتا کردیا

لودھراں(انویسٹی گیشن رپورٹر) مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ نے لودھراں کا دورہ کیا، تاہم دورے کے دوران میڈیا کو بعض اہم مواقع اور مبینہ طور پر متنازعہ منصوبوں سے دور رکھا گیا پہلے میڈیا پر آگاہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ لودھراں میں وزٹ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا وزٹ کریں گی لیکن دوسری جانب جب خاتون آفیسر بنیش فاطمہ جب لودھراں پہنچ گئیں تو میڈیا کو وقت اور مقررہ جگہ کی اطلاع نہیں دی گئی دورے کے دوران انہیں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور چند منتخب ترقیاتی مقامات کا وزٹ کرایا گیا، جبکہ بعض ایسے منصوبے جن پر مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے سوالات اٹھ رہے ہیں انہیں دورے میں شامل نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو مخصوص اور “من پسند” مقامات تک محدود رکھا گیا، جبکہ میڈیا کو بھی دورے اور بریفنگ کے اہم حصوں سے دور رکھا گیا۔متعدد ترقیاتی سکیموں اور یونین کونسل سطح پر فنڈز کے استعمال سے متعلق جاری مبینہ کرپشن کے الزامات کے تناظر میں دورے کی مکمل کوریج نہ ہونے سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ روزنامہ قوم کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے لوکل گورنمنٹ لودھراں، یونین کونسل سیکرٹریز کے مالی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے مسلسل خبریں شائع کی جا رہی ہیں۔میڈیا کو جب مقررہ وقت اور مقام کی اطلاع نہ ملی تو ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ خالد رسول سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرنے میڈیا بریفننگ سے روک دیا تھا واضح رہے کہ ضلع لودھراں کی یونین کونسلوں میں ہونیوالی مبینہ لاکھوں روپے کی کرپشن بچانے کی خاطر لودھراں انتظامیہ نے روزنامہ قوم سمیت تمام میڈیا نمائندگان کو ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ کو دور رکھا گیا صرف لودھراں شہر اندر جاری منصوبہ فلیگ شپ پروگرام پراجیکٹ نکاسی آب والی سائیڈ کو چیک کرو کر روانہ کردیا گیا باقی سائیڈوں پر وزٹ نہیں کرایا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں