پی آئی اے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان وفات پا گئے

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق اسلم آر خان گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور چند دن قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مرحوم اسلم آر خان گزشتہ چھ دہائیوں سے پی آئی اے سے وابستہ رہے اور ادارے میں ان کا شمار نہایت تجربہ کار اور اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہیں ادارے کے لیے ایک شفیق رہنما اور سرپرست جیسی حیثیت حاصل تھی۔
ان کی خدمات میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور ادارے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لیے کیے گئے اہم فیصلے بھی شامل ہیں۔ وہ مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلم آر خان کی وفات ادارے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور پوری ٹیم سوگوار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ خیابان غازی، ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں