وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو اہم ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر حکومتی ارکان نے وزیراعظم کا ڈیسک بجا کر پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم نے ایوان میں پہنچ کر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ بھی کیا، جسے سیاسی حلقوں میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اپنی خاص رحمت سے نوازا ہے اور پوری قوم اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان پوری زندگی سجدہ ریز رہ کر بھی اللہ کا شکر ادا نہیں کر سکتا، اور کچھ قوموں کو صدیوں بعد وہ عزت ملتی ہے جو آج پاکستان کو حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے اس بیان کے بعد ایوان میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے اعلان کو عوامی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں