داماد نے بیٹی پر تشدد کرکے 1سالہ بچہ چھین لیا: محمد داؤد

لودھراں(رپورٹ:مرزا ندیم سے)99 ایم لودھراں کی رہائشی مسکان بی بی کے والد محمد داؤد جو تندور پر روٹیاں لگا کر گزر بسر کرتا ہے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی مسکان کی شادی عادل حسین ولد خالد، سکنہ ڈیرہ لالہ سے کی۔اس نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد سے مسکان مبینہ طور پر مسلسل تشدد اور گھریلو ظلم کا شکار ہےلیکن گھر بچانے کی خاطر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ 15 جون کو مسکان بی بی پر دوبارہ مبینہ تشدد کیا گیا جس پر اس نے پڑوسیوں کے فون سے اپنے والدین کو اطلاع دی۔ والدہ جب اپنے بیٹے کے ہمراہ موقع پر پہنچیں تو ان کے سامنے بھی مبینہ طور پر مسکان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں اس کا داماد عادل حسین ایک سالہ معصوم بچے کو اپنے ساتھ لے کر چلا گیا اور ماں کو اس کے بچے سے محروم کر دیا۔اس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، مسکان بی بی کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے اور ایک سالہ بچے کو ماں کے پاس واپس دلانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں