محمد عامر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل قرار، برطانوی شہریت حاصل

پاکستان کے معروف فاسٹ بولر  محمد عامر برطانیہ کے شہری بن گئے ہیں اور برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کچھ عرصہ قبل برطانوی پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ تمام قانونی تقاضے اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد اب انہیں برطانوی شہریت حاصل ہو گئی ہے۔
محمد عامر نے اپنے کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ ان کی اہلیہ نرجس خان پہلے ہی برطانوی شہری ہیں۔
برطانوی شہریت ملنے کے بعد محمد عامر اب بطور برطانوی شہری مختلف لیگز میں کھیلنے کے اہل بھی ہو گئے ہیں، جس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں