Post Views: 35
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تقرری کا اشتہار جاری کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق امیدوار کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا حامل ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے کم از کم 5 سالہ تجربہ بھی لازمی ہوگا۔
خواہشمند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مینز ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ ایشلے نوفکی کی ایشین گیمز آخری سیریز ہوگی، جبکہ انہوں نے بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔







