تازہ ترین

خانیوال : ٹریفک قوانین کا دوہرا معیار؟ شہری کا چالان، پولیس گاڑی سڑک پر پارک

خانیوال (نمائندہ خصوصی )خانیوال کے مرکزی بازاروں اور شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عام شہریوں کے خلاف کارروائی اور چالان کیے جانے
کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑی کی سڑک پر پارکنگ کی تصویر نے قانون کے یکساں نفاذ پر سوالات اٹھا دیے ۔تصاویر میں ایک جانب ایک شہری کی گاڑی سڑک کے انتہائی بائیں جانب کھڑی دکھائی دے رہی ہے، جس پر ٹریفک اہلکار کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری تصویر میں سٹی ٹریفک پولیس کی سرکاری ہائی لکس گاڑی نمبر GBD997 اسی سڑک پر کھڑی نظر آ رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر عام شہری کی جانب سے ایسی جگہ گاڑی کھڑی کرنے پر ٹریفک قوانین، خصوصاً MVR رول 218 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے تو سرکاری اور پولیس گاڑیوں کے لیے بھی قانون کا وہی معیار ہونا چاہیے شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر مذکورہ پارکنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے یا شہریوں کے لیے دشواری پیدا ہوتی ہے تو کیا سرکاری گاڑی کے خلاف بھی وہی قانونی کارروائی بنتی ہے جو ایک عام شہری کی گاڑی کے خلاف کی جاتی ہے؟ شہریوں نے ٹریفک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تصاویر میں سامنے آنے والی صورتحال کی وضاحت کی جائے اور واضح کیا جائے کہ ایسی پارکنگ کی صورت میں MVR رول 218 یا دیگر متعلقہ قوانین کا اطلاق سرکاری گاڑیوں پر بھی ہوتا ہے یا نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری اسی وقت مو ثر اور قابلِ اعتماد ہو سکتی ہے جب اس کا نفاذ بلاامتیاز ہو۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب، سی ٹی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں