27 ستمبر کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست، پنجاب حکومت کا وفاق سے رابطہ

لاہور: پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے یا سگنلز کی استعداد کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا انہیں ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ درخواست متوقع امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر کو تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد جانے والے مختلف راستوں پر کنٹینرز لگانے سمیت سکیورٹی انتظامات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں