آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع، اہم تبدیلیوں کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کر دی ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی اسکواڈ میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سینئر بیٹر بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کیمپ لاہور میں کل اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد قومی کھلاڑی 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔
آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔
سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں