پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، وزیر اعظم نے فائنل میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔
محسن نقوی کے مطابق وزیر اعظم بھی اس بات کے خواہش مند تھے کہ کرکٹ فینز کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنی چاہیے، جس پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل میں شائقین کی اسٹیڈیم انٹری کی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین پی سی بی نے اس فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اسے کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔
Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026
However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔







