تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کے سپرد برقرار رکھی گئی ہے جبکہ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) ریڈ بال کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا، جو یکم مئی تک جاری رہے گا، جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں شامل ہوں گے۔
ٹور کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
قومی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں