لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی اپنی قومی ذمہ داریوں کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے واپس روانہ ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ سے ٹیم کو فائدہ پہنچایا۔
یاد رہے کہ اس میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر دونوں کھلاڑیوں کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔
اب دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کریں گے اور اپنی قومی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔







