سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر نئی قیمت 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3001 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 124 روپے اضافے کے ساتھ 7205 روپے تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آغاز میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم گزشتہ روز سے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں