اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمن کے فاسٹ بولر آصف محمود نے قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی سے متعلق سوال پر مبہم اور معنی خیز انداز اختیار کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد ’پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو‘ میں گفتگو کے دوران سابق کپتان Sana Mir نے ان سے پاکستان انڈر 19 کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا شائقین انہیں دوبارہ قومی ٹیم کی جرسی میں دیکھ سکیں گے۔
اس سوال کے جواب میں آصف محمود نے مسکراتے ہوئے صرف یہ کہا کہ ’’کوئی جواب نہیں‘‘ اور بات کو آگے بڑھا دیا۔
اس موقع پر میزبان Zainab Abbas اور ثناء میر نے اس ردعمل کو سمجھداری پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات خاموشی بھی بہت کچھ بیان کر دیتی ہے۔
ثناء میر نے مزید کہا کہ جب عثمان خان نے سنچری اسکور کی تھی تو ان سے بھی یہی سوال کیا گیا تھا اور ان کا جواب بھی اسی نوعیت کا تھا۔







