حیدر آباد کنگز مین کی زبردست جیت، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں Hyderabad Kingsmen نے Karachi Kings کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ National Bank Stadium میں ہونے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے Saad Baig نے 53 جبکہ Moeen Ali نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے Hanin Shah نے 3 اور Muhammad Ali نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاور پلے میں ہی 76 رنز بنا ڈالے۔ Marnus Labuschagne 26، Usman Khan 27 اور Maaz Sadaqat 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ درمیانی اوورز میں Saim Ayub اور Glenn Maxwell کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کچھ دباؤ کا شکار ہو گئی، جبکہ Kusal Perera بھی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بعد میں Hasan Khan نے 16 گیندوں پر 33 اور Irfan Khan Niazi نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 5 گیندیں پہلے ہی کامیابی دلا دی۔ یہ جیت حیدر آباد کنگز مین کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں