Post Views: 74
لیہ(سپیشل رپورٹر) لیہ کروڑ لعل عیسن ساہو والا میں لین دین کے تنازعے پر 2 بچوں کا باپ قتل، اللہ بخش نے 11 ہزار 300 روپے بجلی کا بل نہ دینے پر حسنین عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ملزم نے 35 سالہ حسنین عباس کو معمولی تو تکرار کے بعد مکے اور ٹھڈے مار کر قتل کیا ۔مقتول محنت کش حسنین عباس ملزم اللہ بخش کے گھر کے سامنے گھاس کاٹ رہا تھا ۔ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا گیا۔ لاش تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئی۔







