سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کو دلچسپ اور طنزیہ انداز میں مخاطب کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ فیصل واوڈا اپنی مجوزہ فہرست میں پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ سے وابستہ افراد کو بھی شامل کر لیں۔ انہوں نے پیغام کے اختتام پر شکریہ بھی ادا کیا اور فیصل واوڈا کو ٹیگ کیا۔
واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے نتیجے نے شائقینِ کرکٹ کو مایوس کر دیا جبکہ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
فیصل واڈا سے اپیل ہے پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں! شکریہ!! @FaisalVawdaPAK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 15, 2026







