Post Views: 111
عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,505 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر اضافہ دیکھنے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے بڑھ کر 472,862 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے کے اضافے کے ساتھ 405,402 روپے تک پہنچ گئی۔







