جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

آمنہ عروج کی خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس میں ضمانت خارج، مقدمہ غیر قابل ضمانت قرار

لاہور: ضلع کچہری لاہور نے معروف مصنف و ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو کے وائرل ہونے سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی این سی سی آئی اے کے تحت ضمانت کو خارج کر دیا ہے۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آمنہ عروج کے وکیل نے دلائل دیے کہ مقدمہ ایک سال تین ماہ تاخیر سے درج ہوا اور ان کی موکلہ کا اس معاملے میں کوئی براہِ راست کردار نہیں ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ یہ مقدمہ ضمانت کی معطلی کے بعد درج کیا گیا، جس میں آمنہ عروج کو بلاوجہ ملوث کیا گیا ہے۔
تاہم، پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ دیگر شریک ملزمان صرف سہولت فراہم کرنے کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ اور دستیاب ثبوت دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ آمنہ عروج کے خلاف مقدمہ غیر قابل ضمانت ہے اور درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔
اس مقدمے میں مدعی کی نمائندگی وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ این سی سی آئی نے ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں