جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

عالمی بینک کی منظوری، پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار اینکلوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ نے اس پروگرام کی منظوری دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں معاشی استحکام اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق یہ پروگرام وفاق اور صوبہ سندھ میں اصلاحات کو فروغ دے گا، جس کے تحت وفاق کو 60 کروڑ ڈالر اور سندھ کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت ٹیکس نظام اور اخراجات میں بہتری لائی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
فنڈز صرف مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر جاری کیے جائیں گے، اور پروگرام آئی ایم ایف اور نیشنل فسکل پیکج کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں وسائل میں اضافے کی توقع ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے مختلف مراحل کے دوران کل 1.35 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے تاکہ طویل مدتی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں