ملتان (سٹاف رپورٹر)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ہائیکورٹ سندھ سکھر بینچ کے واضح احکامات کی روشنی میں درجنوں اساتذہ سے اضافی چارج، او پی ایس (OPS)، لک آفٹر، عارضی اور دیگر غیر مستقل انتظامی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ نمبر NO ADMN/TEACH/SALU/-1099 مورخہ 25 اکتوبر 2024 جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ کارروائی ہائیکورٹ سندھ سکھر بینچ کے 2 مئی 2024 کے فیصلے (آئینی درخواست نمبر 1569/2023) کی تعمیل میں عمل میں لائی گئی، جس میں عدالت نے قواعد کے برخلاف دیئے گئے اضافی چارجز اور عارضی تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری خاتمے کے احکامات جاری کیے تھے۔یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق درج ذیل اساتذہ کو ان کے اضافی چارجز/او پی ایس/عارضی ذمہ داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا گیا ہے جبکہ وہ اپنی اصل تدریسی اسامیوں پر کام جاری رکھیں گے 1۔ ڈاکٹر مشتاق علی جکھرانی – چیئرمین کالونی افیئرز/الاٹمنٹ (اضافی چارج)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / ڈین، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز 2۔ ڈاکٹر نور احمد شیخ – ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / ڈین، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز 3۔ ڈاکٹر محمد سلیم راہپوٹو – ڈائریکٹر، شہید بینظیر بھٹو چیئر (BPS-20 کے مساوی)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / چیئرمین اکنامکس 4۔ ڈاکٹر ارم رانی شیخ – ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) (BPS-20)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21)، بزنس ایڈمنسٹریشن 5۔ڈاکٹر منہون خان لغاری – ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر آن اکیڈمک افیئرزاصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / ڈائریکٹر آئی بی اے 6۔ڈاکٹر خالدہ مہر – پرووسٹ ہاسٹلز (گرلز)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / ڈائریکٹر کیمسٹری 7۔ ڈاکٹر ایم مسیح اللہ جتوئی – ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز (BPS-20)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21)، بزنس ایڈمنسٹریشن 8۔ڈاکٹر ثمینہ راجپر – ڈائریکٹر ORIC (BPS-20)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21)، بزنس ایڈمنسٹریشن 9۔ ڈاکٹر ریاض احمد شیخ – ڈپٹی ڈائریکٹر (ACQEC)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) 10۔ ڈاکٹر نوید احمد شیخ – ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزاصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21)، اکنامکس 11۔ ڈاکٹر لیاقت علی چانڈیو – (اضافی ذمہ داری ختم)اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) 12۔ پروفیسر ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو – پرووسٹ ہاسٹلز (بوائز) / ڈائریکٹر آرکیالوجی میوزیم اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز 13۔ ڈاکٹر عنایت اللہ بھٹی – چیئرمین جمخانہ اصل عہدہ: پروفیسر (BPS-21) / چیئرپرسن آرکیالوجی 14۔ ڈاکٹر امیر احمد ملاح – ڈائریکٹر ڈی پی آر آئی (DPRI)اصل عہدہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-20)، بوٹنی 15۔ ڈاکٹر مہر خادم – ڈائریکٹر سچل چیئراصل عہدہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-20) / چیئرمین سندھی ڈیپارٹمنٹ 16۔ ڈاکٹر اللہ وسایو سومرو – ڈائریکٹر روزے دھنی چیئر اصل عہدہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-20)، سندھی 17۔ ڈاکٹر بھجن لال بھاٹیہ – فوکل پرسن لیپ ٹاپ اسکیم اصل عہدہ: ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-20)، کیمسٹری 18۔ علی نواز سومرو – ڈپٹی ڈائریکٹر پی جی ایس اصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، پولیٹیکل سائنس 19 ۔ڈاکٹر علی رضا لشاری – انچارج اسٹوڈنٹس سوسائٹیزاصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، پبلک ایڈمنسٹریشن 20۔ شوکت مہر – اسسٹنٹ منیجر، سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، پبلک ایڈمنسٹریشن 21۔ ڈاکٹر صاحب اوڈ – میڈیا کوآرڈینیٹراصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز 22۔سرفراز علی کوریجو – ایڈیشنل چارج، ایڈیشنل ڈائریکٹر انڈومنٹ فنڈاصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-20)، انٹرنیشنل ریلیشنز23۔شازیہ پروین سولنگی – ڈپٹی پرووسٹ ہاسٹلزاصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، بائیو کیمسٹری 24۔ ڈاکٹر انور علی پھلپوٹو – اسٹوڈنٹس ایڈوائزراصل عہدہ: اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-19)، مائیکرو با ئیولوجی شامل ہیں۔یونیورسٹی رجسٹرار کے دستخط سے جاری اس حکم نامے کی نقول ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ سندھ سکھر بینچ، تمام متعلقہ اساتذہ، ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان اور ذاتی فائلوں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔تعلیمی و قانونی حلقوں نے اس اقدام کو عدالتی فیصلے کی درست اور بروقت تعمیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو فروغ ملے گا جبکہ مستقبل میں اضافی چارجز اور عارضی تعیناتیوں کے غلط استعمال کا راستہ روکا جا سکے گا۔







