جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیشی عدالت نے موت کی سزا سنادی

بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معزول اور مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی بغاوت کے دوران سنگین نوعیت کے جرائم ثابت ہو گئے ہیں۔

اسی کیس میں سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق آئی جی پولیس چودھری عبداللہ المامون کو بھی شریکِ ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اسد الزماں اب بھی مفرور ہیں، جب کہ مامون اس وقت حراست میں ہیں اور پہلے ہی اعترافِ جرم کر چکے ہیں۔ چودھری عبداللہ المامون 2010 میں ٹریبونل کے قیام کے بعد ریاستی گواہ بننے والے پہلے مجرم بھی ہیں۔

فیصلے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں