Post Views: 128
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں بے بنیاد نکلیں، کیونکہ انہوں نے آج بھی مقدمات کی سماعت کی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بینچ میں موجود تھے اور جسٹس بابر ستار کے ساتھ مل کر مختلف کیسز کی سماعت انجام دی۔
اسپیشل ڈویژن بینچ نے خاص طور پر ٹیکس کے مقدمات کی سماعت کی، جبکہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ان کے استعفی کے حوالے سے جھوٹی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔







