ملتان(غلام دستگیرچوہان سے)شہرکے سب سے اہم اورمرکزی چوک چونگی نمبر9پرضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کے تجربات جاری ہیں۔عجیب وغریب طریقے سے ٹریفک کارخ موڑکرشہریوں کومشکلات اورکشمکش کاشکارکردیاکہ کونساراستہ اختیارکریں۔چونگی نمبر 9 جو کہ شہر کا سب سے اہم چوک ہے یہاں سے روزانہ لاکھوں افراد گزرتےہیں۔ یہاں سے ایک سڑک گلگشت ،بوسن روڈ،دوسراروڈعیدگاہ،چوک کمہاراں والاکی طرف،ایک روڈخیام سینما،واٹرورکس روڈجبکہ اسکے ساتھ ہی عقبی روڈحضوری باغ روڈسے ہوتاہواگھنٹہ گھرجانکلتاہے۔علاوہ ازیں چونگی نمبر9چوک سے ایک روڈسیدھاچونگی نمبر7،8سےہوتاہواکچہری اورپھرنشترروڈکی طرف جاتاہے۔دوسری طرف کچہری چوک سے ٹریفک خانہ فرہنگ ایران کے راستے چونگی نمبر9کی طرف آتی ہے۔اسطرح اس چوک سے 6راستے نکلتے ہیںاورلاکھوں شہری،طلبہ،ملازمین اس چوک سے گزرکراپنی منزل کی جانب جاتے ہیں۔گزشتہ کئی مہینوں سے یہ چوک مشق ستم بناہواہے۔ٹریفک کنٹرول کے نام پر پہلے چونگی نمبر9 پرلاکھوں روپے لاگت سے تیارچوک کوختم کردیاگیا۔اس چو ک پرپی ایچ اے کی طرف سے خوبصورتی کیلئے آئی لوملتان کے نیون سائن بورڈزبھی لگائے گئے تھے جورات کوجگمگاتے تھے۔ چونگی نمبر9 کی کشادگی اور ٹریفک مسائل کے حل کے نام پرپہلے یہاں سے چوک کومکمل طورپرختم کردیاگیا،علاوہ ازیں چوک پرلاکھوں روپے لاگت سے ٹریفک سگنل لگاکرچوک کوصرف دوطرف سے ٹریفک کیلئے کھول کرباقی طر ف سے کنکریٹ کے بیریئرلگاکربندکردیاگیاہے۔صورتحال یوں ہے کہ کچہری چوک سے آنےوالی ٹریفک کوچونگی نمبر9پہنچنےپربوسن روڈلاسال سکول کی طرف ڈائیورٹ کردیاگیاہے۔اب جس شہری نےسیدھاعیدگاہ یاچوک کمہاراں کی طرف جاناہووہ پہلے ٹرن لیکربوسن روڈپرلاسال سکول کی طرف جائیگااورپھروہاں سے یوٹرن لیکرواپس چونگی نمبر9پرہی آکراپنی منزل کی طرف روانہ ہوگا۔یاپھروہ چونگی نمبر7سے فلائی اوورکے راستے عیدگاہ کی طرف جائیگا۔اسی طرح اگرکچہری کی طرف سے آنےوالی ٹریفک نے خیام سینماروڈ،واٹرورکس روڈیادولت گیٹ کی طرف جاناہوتوانہیں بھی ایساہی کرناپڑےگا۔پہلے بوسن روڈپرجائیں،وہاں سے ٹرن کرکے واپس چونگی نمبر9چوک پرآکراپنی منزل کی جانب جائیں۔اسی طرح عیدگاہ کی طرف سے چونگی نمبر9آنےوالی ٹریفک کوبھی مسائل کاسامناکرناپڑرہاہے۔عیدگاہ سے آنے والی ٹریفک کیلئے بھی چونگی نمبر9پرکنکریٹ بیریئرلگاکرسیدھاکچہری کی طرف جانےوالی ٹریفک کاراستہ بیریئرلگاکر بندکردیاگیا ہے۔اب عیدگاہ کی طرف سے آنےوالی گاڑیوں،موٹرسائیکل سواروں کوپہلے چونگی نمبر9چوک پرپہنچ کر خیام سینماروڈکی طرف مڑناپڑتاہےپھرآگے جاکریوٹرن سے واپس چونگی نمبر9چوک پرآکربوسن روڈ،گلگشت،حضوری باغ روڈیاچوک کچہری کی طرف جاناپڑتاہے۔ٹریفک ٹرنزکی اس کھچڑی نے شہریوں کادماغ پکاکررکھ دیاہے۔اس صورتحال سے چونگی نمبر9پرٹریفک جام کے مسائل کم ہونےکےبجائے بڑھ گئے ہیں۔کچہری چوک کی طرف سے آنےوالی ٹریفک جب چونگی نمبر9پرپہنچ کرراستہ بندہونےپربوسن روڈکی طرف مڑتی ہے توتعلیمی ادارے،شاپنگ مراکزہونےکی وجہ سے یہاں پہلے ہی گاڑیوں کااژدہام ہونےکی وجہ سے مزیدرش بڑھ جاتاہے۔لاسال سکول کے قریب دوبارہ چونگی نمبر9پرجانے کیلئے یوٹرن کیلئے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔بوسن روڈ سے چونگی نمبر9کی جانب تیزی سے آتی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی وجہ سے کسی بھی وقت سنگین حادثے کاخدشہ رہتاہے۔شہریوں کاکہناہےکہ جب چوک پرٹریفک سگنل لگ گئے ہیں توبیریئرلگانے اورٹریفک کارخ موڑنےکی ضرورت نہیں رہتی۔شہریوںنے ضلعی انتظامیہ اورسٹی ٹریفک پولیس آفیسرسے اس صورتحال کانوٹس لینے اوربیریئرہٹانے کامطالبہ کیاہے۔








