Post Views: 128
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت میں جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا۔ ان کے نام پر غور کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ دنوں صحت کی خرابی کے سبب ان کا بینچ ڈی لسٹ ہو چکا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی خان اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں ججز نے اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے ہیں۔







