وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جو ان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 وزرا، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیران شریک ہوں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیوں کی تبدیلی، اور سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافہ شامل ہیں۔
کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ قراردادیں بھی زیر غور آئیں گی تاکہ ان پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ مزید برآں، گورنر کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ختم کرنے، یک کسان، ایک گائے منصوبے کی منظوری، اور تیراہ و شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی جا سکتی ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی اور مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اجلاس میں صوبائی نظم و نسق اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لیے نئی ہدایات جاری کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں