شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم صادر کر دیا۔میڈیا نیوز کے مطابق، عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وارنٹ گرفتاری کے نفاذ کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں