جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

شیخ رشید کی عمرہ روانگی روکنے پر عدالت کا وفاقی حکومت کو نوٹس، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ طلب

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو عدالت نے نوٹس جاری کر دیا اور ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو جواب کے لیے طلب کر لیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق، دائر شدہ توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے معاملے کی سنگینی کو اجاگر کیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ یہ کیس توہینِ عدالت کے زمرے میں آئے گا اور ذمہ دار شخص کو قانونی سزا یا جزا دی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ سنگل بینچ میں ہونا چاہیے تھا تو ڈویژن بینچ کے سامنے کیسے پیش کیا گیا؟ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو دوبارہ سنگل بینچ میں مقرر کیا جائے۔
سماعت کے دوران شیخ رشید احمد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں نے انہیں عمرہ کے لیے جانے سے روکا، جو عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی اور توہینِ عدالت کے مترادف ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں