جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت پر مکمل اعتماد نہیں اور ہم ہر پہلو پر تحفظات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے 26ویں ترمیم کو رول بیک کیا گیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تاہم ہم مشترکہ کمیٹی میں جا کر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ترمیم پاس ہو جائے تو پاکستان کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، اور اگر حکومت اسے منظور کرانا چاہتی ہے تو طاقت کے زور پر جو کرنا ہے کرے۔
کامران مرتضیٰ نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے پر کوئی مناسب بحث نہیں ہو رہی، اور پارلیمان کی وقعت پہلے جیسی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ بس کھانے کے لیے آتے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی اپوزیشن جماعتیں ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں