ویمن یونیورسٹی: طالبات ، فیکلٹی ممبران اور عملے کی پولیس تصدیق شروع

ملتان(وقائع نگار)ویمن یونیورسٹی کی طالبات ، فیکلٹی ممبران اور عملے کی پولیس تصدیق کا عمل شروع ہوگیا۔اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کی سلامتی، تحفظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان کےمطابق پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی میں پولیس ویریفیکشن کا عمل شروع کردیا گیا۔ پنجاب پولیس نے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں طلبہ کی رجسٹریشن اور تصدیق کا سٹال لگایا اور طالبات کو تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹس جاری کئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہناتھاکہ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام ہر فرد کی خودمختاری، حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔رجسٹریشن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا، اور کیمپس کے اندر اور باہر طلبا کے تحفظ کے لیے تیز رفتار رسپانس سسٹم کو یقینی بنانا ہے۔ تصدیق کے مکمل ہونے پر، ہر طالب علم کے شعبہ میں رجسٹریشن پرفارما جمع کرایا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن چھ ماہ تک کارآمد رہے گیجس کے بعد طلبا کو ڈیٹا کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے اپنے پروفائلز کی تجدید کرنی ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں