Post Views: 122
کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج استحکام برقرار رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 7 ڈالر کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا بدستور 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر مستحکم رہا، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر برقرار رہی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 112 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4 ہزار 382 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔







