مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے مسئلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ ای پی اے (ماحولیاتی تحفظ ایجنسی) کے تمام افسران سڑکوں پر موجود رہیں اور خود مانیٹرنگ کریں۔ جج نے کہا کہ ڈائریکٹرز کو ذاتی طور پر سڑکوں پر کھڑے ہو کر یہ دیکھنا چاہیے کہ کون سی گاڑیاں ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔
عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اے کیو آئی (Air Quality Index) میں بہتری آئی ہے، اور اسے برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر عدالت نے ای پی اے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز طلب کر لیے اور انہیں لاہور سمیت موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کرنے کا حکم دیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سڑکوں پر نکلنے کے دوران درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں، مگر متعلقہ حکام کو یہ نظر کیوں نہیں آتیں؟ عدالت نے واضح ہدایت کی کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، شہر میں آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں، اور ٹریفک پولیس کو بھی مہم کا حصہ بنایا جائے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اب تک ساٹھ ٹن کاربن پیدا کرنے والے ٹرک پکڑے گئے ہیں، جب کہ سولہ غیر قانونی رکشہ ورکشاپس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے زور دیا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر کسی دھواں چھوڑتی گاڑی کو سڑک پر نہ پایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں