بوریوالا: ڈاکٹر زارا اکرم سی ایس ایس میں کامیاب، اسسٹنٹ کمشنر منتخب

بورے والا،گگومنڈی ( نامہ نگار،نامہ نگار، نمائندہ قوم) بورے والا کی ہونہار بیٹی حافظہ ڈاکٹر زارا اکرم نے سی ایس ایس 2025 کے مشکل ترین امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے باوقار عہدے کے لیے انتخاب حاصل کر لیا ہےجس پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔حافظہ ڈاکٹر زارا اکرم بورے والا بار کے سینئر قانون دان چوہدری محمد اکرم کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف قرآن پاک حفظ کیا بلکہ ایم بی بی ایس کی ڈگری بھی امتیازی نمبروں سے حاصل کی اور اب سی ایس ایس جیسے کڑے مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں کو سچ ثابت کر دکھایا۔ان کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر حوصلے بلند ہوں اور مقصد واضح ہو تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں رہتی۔ حافظہ زارا اکرم نے اپنی قابلیت اور عزم سے یہ پیغام دیا ہے کہ بورے والا کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں۔سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں، چوہدری محمد یونس کسیلیہ، ممبر بار چوہدری تنویرایڈوکیٹ، سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ، چوہدری عمران ارشاد، میاں افتخار صابر ایڈوکیٹ، محمد رحمان کھوکھر ایڈوکیٹ اور سابق چیئرمین پریس کلب میاں طارق محمود سمیت دیگر معززین شامل ہیں۔مبارکباد دینے والوں نے ڈاکٹر زارا اکرم کے والدین، بھائی وسیم اکرم جٹ ایڈووکیٹ اور اساتذہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں