ملتان: گھرمیں گیس لیکیج دھماکا، ایس پی سیف سٹی معمولی،اہلیہ بری طرح جھلس گئیں-ملتان: گھرمیں گیس لیکیج دھماکا، ایس پی سیف سٹی معمولی،اہلیہ بری طرح جھلس گئیں-لودھراں کے بعد بہاولپور میں بھی آن لائن جوا نیٹ ورک فعال، شہری کنگال، گینگ مالا مال-لودھراں کے بعد بہاولپور میں بھی آن لائن جوا نیٹ ورک فعال، شہری کنگال، گینگ مالا مال-ملتان، بہاولپور سمیت 20 صوبے: مقتدرہ کا حتمی فیصلہ، ن لیگ سمیت سب پارٹیاں تیار، پی پی کا انکار-ملتان، بہاولپور سمیت 20 صوبے: مقتدرہ کا حتمی فیصلہ، ن لیگ سمیت سب پارٹیاں تیار، پی پی کا انکار-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

تازہ ترین

جہانیاں: گرلزسکول میں 10سالہ طالبعلم سے زیادتی، درجہ چہارم ملازم گرفتار

جہانیاں (کرائم رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 138 دس آر میں سکول ٹائم کے دوران 10 سالہ معصوم طالبعلم عثمان کے ساتھ درجہ چہارم کے ملازم محمد احمد کی مبینہ زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔واقعہ کی خبر روزنامہ قوم ملتان میں شائع ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ محکمہ تعلیم نے ملزم کو معطل کر کے ریگولر انکوائری کا حکم دے دیا۔متاثرہ بچے کے والد شوکت علی جو میونسپل کمیٹی جہانیاں میں مالی ہیں، نے الزام عائد کیا کہ ملزم کے رشتہ دار 20 لاکھ روپے کے عوض صلح پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔والد کے مطابق ملزم پہلے بھی متعدد بچوں سے زیادتی کر چکا ہے مگر ہر بار معاملہ دبا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر واقعے پر مزید گہری اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تو مزید متاثرہ بچوں کے چہرے سامنے آ سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں بلکہ نظام کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔متاثرہ بچے کے والد شوکت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کروائیں تاکہ اس درندگی کے سلسلے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکے۔روزنامہ قوم ملتان نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر سچ اجاگر کیا ہے اور اب بھی واضح کرتا ہے کہ انصاف میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں