ملتان: گھرمیں گیس لیکیج دھماکا، ایس پی سیف سٹی معمولی،اہلیہ بری طرح جھلس گئیں-ملتان: گھرمیں گیس لیکیج دھماکا، ایس پی سیف سٹی معمولی،اہلیہ بری طرح جھلس گئیں-لودھراں کے بعد بہاولپور میں بھی آن لائن جوا نیٹ ورک فعال، شہری کنگال، گینگ مالا مال-لودھراں کے بعد بہاولپور میں بھی آن لائن جوا نیٹ ورک فعال، شہری کنگال، گینگ مالا مال-ملتان، بہاولپور سمیت 20 صوبے: مقتدرہ کا حتمی فیصلہ، ن لیگ سمیت سب پارٹیاں تیار، پی پی کا انکار-ملتان، بہاولپور سمیت 20 صوبے: مقتدرہ کا حتمی فیصلہ، ن لیگ سمیت سب پارٹیاں تیار، پی پی کا انکار-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس کے دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو “وکٹری ڈے پریڈ” میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آذربائیجان کے “یومِ فتح” کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ یومِ فتح کی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوں گے، جہاں تینوں رہنما — وزیراعظم شہباز شریف، جنرل عاصم منیر اور صدر اردوان — خصوصی مہمان ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے الگ ملاقات کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان میں یومِ فتح کی تقریبات نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف تاریخی کامیابی کی یاد میں منائی جاتی ہیں۔ اس جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں