کراچی میں 3 دن کے دوران 6 کروڑ سے زائد کے 13 ہزار ای چالان جاری

کراچی: شہر قائد میں جدید خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے بعد صرف تین دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 12 ہزار 942 ای چالان جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ٹریفک پولیس نے سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ڈرائیورز کے خلاف کیے، جن کی تعداد 7 ہزار 83 رہی۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار 456، اوور اسپیڈنگ پر 1920، سگنل توڑنے پر 829، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 410 اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 78 چالان کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 49، کالے شیشے لگانے پر 35، اوورلوڈنگ پر 26، غیر قانونی پارکنگ اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20، 20 ای چالان جاری کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ون وے یا رانگ وے کی خلاف ورزی پر 11 چالان، اوورلوڈنگ اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 7 چالان کیے گئے۔ تاہم بس لین میں گاڑی چلانے، اچانک لین بدلنے، ٹیکس کی عدم ادائیگی، فینسی نمبر پلیٹس اور دیگر خلاف ورزیوں پر فی الحال کوئی چالان نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں