وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت مؤخر، شیخ رشید کی عدالت میں پیشی

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے حاضری لگوائی اور بعد ازاں روانہ ہوگئے۔ صحافی کے سوال پر کہ وہ موجودہ صورتحال پر کیا کہنا چاہیں گے، شیخ رشید نے مختصر جواب دیا: ’’کیا کہیں، پھر تاریخ ہوگئی۔ تاریخ پر تاریخ، کیس پر کیس۔‘‘ عدالتی کارروائی کے دوران صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی، تاہم چالان نقول کی تقسیم مکمل نہ ہو سکی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق آئندہ سماعت پر یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
سانحہ 9 مئی کے تحت زیرِ سماعت کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، میٹرو اسٹیشن کو آگ لگانے، آرمی میوزیم پر حملہ، صدر میں حساس ادارے کی عمارت پر حملہ، اور مری روڈ پر حساس دفتر پر حملے کے مقدمات شامل ہیں۔
دیگر ملزمان نے بھی حاضری لگوائی اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں