Post Views: 18
ملتان (عوامی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان فیڈرل کورٹس ملازمین کی تنخواہوں پر ظالمانہ اقدام تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری جس کے مطابق اکاؤنٹس آفسز نے فیڈرل کورٹس کے ملازمین کی تنخواہوں سے سپیشل جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز کاٹ لیئے جس سے فیڈرل کورٹس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی آگئی جو کہ ملازمین اور ان سے جڑے خاندانوں کا معاشی قتل ہے اس مہنگائی کے دور میں تنخواہیں بڑھانے کے بجائے الٹا کاٹ لی گئیںاور ہزاروں خاندانوں کو معاشی بحران میں دھکیل دیا گیا ۔ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔








