آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھین لی

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھارت کے اسٹار کھلاڑی ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 11 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب تنزلی کا شکار ہوکر بالترتیب 37ویں، 41ویں اور 57ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ فخر زمان نے چھ درجے بہتری حاصل کی اور اب وہ 60ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی بدستور پہلے نمبر پر قابض ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کی بدولت 12 درجے بہتری حاصل کی اور مشترکہ طور پر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اس کے برعکس حارث رؤف پانچ درجے گر کر 33ویں نمبر پر آگئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں