راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

ستر کروڑ فراڈ: شکیل میو، ملک ابرار “خدمتگار”، پولیس سہولتکار، متاثرین خوار

ملتان(عوامی رپورٹر)ڈی ایچ اے نے سابق لینڈ پرووائڈر اور 70 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والےشکیل میو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف اسے بلیک لسٹ کر دیا بلکہ اس کے خلاف کارروائی کے لیے بھی متعلقہ حکام کو لکھ دیا جس پر 17 مئی 2025 کو لیٹر نمبر 15087کے تحت شکیل میو ولد محمد عثمان شناختی کارڈ نمبر 36302-2120732-3 ساکن فیض عام چوک نواب پور روڈ کے خلاف سی پی او ملتان کی طرف سے آئی جی پنجاب پولیس کو خط لکھا گیا کہ ملزم ملک سے بھاگنا چاہتا ہے اسی لیے اس کا نام 30 دن کے لیے قومی شناختی فہرست(PNIL) میں ڈالا جائے ۔بتایا گیا ہے کہ جب پولیس نے اس کے گرد گھیرا تنگ کیا تو ایک تنظیمی عہدے دار نے اس کی ملاقاتیں بعض پولیس افسران سے کرا دی اور گارنٹی دی کہ اس پر ہاتھ رکھیں، اس سے بڑھ کر خدمت گزار ملتان میں کوئی اور ثابت نہیں ہوگا تو پھر شکیل میو کی سہولت کاری شروع ہو گئی اور پھر یہی راستہ ملک ابرار نے اپنا لیا۔ اس طرح آج کل یہ دونوں مقدمات میں نامزدگی کے باوجود ملتان میں کھلے عام پھر تے اور تھانوں میں بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔ ان ٹھگوں کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین، ضعیف العمرافراد کو اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے تلاش کراتے پھر انہیں اس بات پر قائل کرتے کہ وہ پلاٹ کی فائل لے لیں اور 70 لاکھ کی فائل پر ہر 40 دن بعد پانچ لاکھ منافع ملے گا جس پر 150 سے زائد لوگوں نے فائلوں پر سرمایہ کاری کر دی جنہیں صرف دو ماہ پانچ لاکھ کے حساب سے دو اقساط دیں پھر نہ فائل کا ریکارڈ ملا ،پلاٹ ملا اور نہ ہی متاثرین کو یہ دونوں جعلساز اور سود خور شکیل میو اور ابرار کسی کے قابو آئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں