اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران حکم سنایا۔ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں