راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

اسلام آباد عدالت: 5 اگست احتجاج کیس میں 9 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی نے کی۔
سماعت کے دوران وکیل مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور ایف آئی آر کا مدعی بھی متعلقہ شخص نہیں ہے۔ انصر کیانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسی کیس میں خواتین کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق کسی بھی ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔
مرزا عاصم بیگ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد ایک اور کیس بھی درج کیا گیا، جس میں انہی دفعات کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں