آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

ڈی پی او خانیوال نے ایڈیشنل آئی جی کا حکم ہوا میں اڑا دیا

ملتان (کرائم سیل ) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان کے حکم کے باوجود ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک نے تھانہ سٹی کبیروالا کے سابق ایس ایچ او عبدالرحمان گل سب انسپکٹر اور سکیورٹی اہلکار کے خلاف چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کرنے اور غیرقانونی حراست میں اپنی مرضی کاویڈیو بیان تیار کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج نہیں کیا حالانکہ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کبیروالا کے حکم پر کی جانے والی انکوائری رپورٹ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوچکاہے۔تفصیل کے مطابق عبدالرحمان گل سب انسپکٹر نے بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا سکیورٹی اہلکار اللہ دتہ کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے کبیروالا کے شہری محمدفردوس خان بھٹہ کے گھر میں زبردستی گھس کرانہیں گرفتار کیا اور دوگھنٹے حوالات میں غیر قانونی طور پر بند رکھا اور جامہ تلاشی کے دوران خوردبرد کرلیااور اپنی مرضی کاایک ویڈیو بیان تیار کرکے چھوڑدیا جس پر محمد فردوس خان بھٹہ نے 22 اے کے تحت اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائرکی جس پر ایس پی انوسٹیگیشن خانیوال سے رپورٹ طلب کی گئی لیکن فاضل عدالت نے پٹیشنر کی نشاندہی پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر انکوائری آفیسر محمد کامران خان ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے انکوائری رپورٹ نہ صرف فاضل عدالت کو بھجوادی بلکہ خانیوال کے ڈی پی او کو 17 جون کو حکم جاری کیا تاکہ عبدالرحمان گل سب انسپکٹر اور سکیورٹی اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے پر بھی ڈی پی او نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کے ڈی پی اوخانیوال کولیٹرکاعکس

شیئر کریں

:مزید خبریں