آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

مون سون بارشوں کا پانچواں مرحلہ: ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور گرمی کی شدت میں اضافہ

پاکستان میں مون سون بارشوں کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ملک کے شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ نیا بارشوں کا سلسلہ زیادہ تر بالائی علاقوں اور پنجاب کو متاثر کرے گا۔ دوسری جانب، لاہور میں کمزور مون سون سسٹم کی موجودگی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور حبس نے موسم کو مزید ناگوار بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں موسلا دھار بارش کے بجائے ہلکی پھوار متوقع ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (پی ٹی ایم اے) کے مطابق مون سون کا یہ اسپیل 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب، مون سون بارشوں کے اس نئے مرحلے سے نمٹنے کے لیے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیاتی ادارے اور محکمہ ہاؤسنگ پیشگی اقدامات کرنے میں مصروف ہیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں