Post Views: 21
بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے دہرے قتل کے واقعے میں جاں بحق خاتون بانو بی بی، ان کے شوہر اور بچوں کی شناختی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق مقتولہ بانو بی بی اور ان کے شوہر کا شناختی کارڈ جبکہ بچوں کا ب فارم سامنے آ چکا ہے، جس سے خاندان کی مکمل تفصیلات معلوم ہوئی ہیں۔
شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی تاریخِ پیدائش یکم جولائی 1985 اور عمر 40 سال درج ہے، جب کہ ان کے شوہر محمد نور (زوج) کی تاریخِ پیدائش یکم جنوری 1987 درج ہے۔
بچوں کے ب فارم میں درج معلومات کے مطابق مقتولہ کے 5 بچے ہیں۔ سب سے بڑے بیٹے نور احمد کی عمر 15 سال، دوسرے بیٹے باسط خان کی عمر 14 سال، بیٹی فاطمہ 10 سال، صادقہ 7 سال اور سب سے چھوٹے بیٹے ذاکر احمد کی عمر 6 سال ہے۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حکام دہرے قتل کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں۔