آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ڈیرہ :پُل شوریہ پر بھتہ مافیا کی طرف سے جعلی ٹول پلازہ بنا کر گاڑیوں سے لوٹ مار

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ )ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی یا ملی بھگت بھتہ مافیا نے پُل شوریہ رابطہ سڑک پر ناجائز غیر قانونی ٹول پلازہ قائم کرلیا گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکل کے گزرنے پر بھی بھتہ وصولی شکل سے جرائم پیشہ عناصر تعینات بھتہ ادائیگی نہ کرنے والے اہل دیہہ اورگزرنے والے ہر شخص سے تو تکرار٫لڑائی جھگڑے ہم نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یہاں ٹول پلازہ بنایا ہے ڈیوٹی پر موجود شخص کا موقف تفصیل کے مطابق بااثر بھتہ مافیا نے دیہی علاقہ بستی سہرانی کینال سٹی کے قریب لنک روڈ پر غیرقانونی ٹول پلازہ قائم کرلیا ہے اور ہر آنے اور جانے والے سے 20 روپے سے 150 پچاس روپے وصول کرلیئے جاتے ہیں موقع پر موجود ٹیکس وصول کرنے والے شخص کے مطابق یہ ٹول پلازہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر قائم کیا گیا ہے یہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سے 20 روپے٫کار 70 روپے٫اور ٹریکٹرٹرالی مبلغ 150 پچاس روپے ادا کرکے گزریں گے یہ بھی معلوم ہواہے کہ مطلوبہ ٹیکس/بھتہ نہ دینے والے اہل علاقہ اور دیگر افراد کے ساتھ ان غنڈہ عناصر کی بدتمیزی٫گالم گلوچ اور ہاتھائی پائی معمول بن چکی ہے اورٹول پلازہ کے نام پر زبردستی جگا ٹیکس وصول کرلیا جاتا ہے یہ بھی معلوم ہواہے کہ لنک روڈ شوریہ کینال پرانتہائی بااثرشخص ساونڑ سہرانی نے اس بستی کی دیہی سڑک پر اپنے غنڈے بیٹھا رکھے ہیں جوبات بات پر لڑائی پر آمادہ ہوجاتے ہیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ ساونڑں سہرانی نے اس شارع عام پر غیرقانی قبضہ کرکے زبردستی ٹول پلازہ بنا رکھا ہے جہاں جرائم پیشہ عناصر اورلوفر لفنگے لڑکے بھتہ وصول کرنے کے لیے دیہاڑی پر بیٹھایا ہواہے جو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے نام پر بھتہ وصول کررہے ہیں اسی لیئے اہل علاقہ عمیر چنگوانی٫محمدایاز٫شہبازاحمد اور محمد شریف نے کہاکہ جگا ٹیکس نہ دینے پر لڑکے گاڑی مالکان کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑے شروع کر دیتے ہیں جب موقع پر موجود شخص سے پوچھاگیاکہ کسی مجاز اتھارٹی سے کوئی اجازت نامہ ہے تو اس نے کہا کہ آپ ہم سے نہیں پوچھ سکتے ڈی سی ڈیرہ کو ہم جوابدہ ہیں اہل علاقہ نےکمشنر ڈیرہ اشفاق احمد چودھری اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد سے مطالبہ کیا کہ یہ غیر قانونی ٹول پلازہ ختم کروایا جاے اور بھتہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جاے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں