آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ملتان بورڈ: ہارون احمد 1193 نمبر لیکر میٹرک ٹاپر، باقی تمام پوزیشنیں طالبات لے اڑیں

ملتان (وقائع نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔امتحان میں نیشنل ہائی سکول دنیا پور کے طالب علم ہارون احمد ولد حامد علی شریف رولنمبر 102394 نے 1193 نمبر حاصل کر کے اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی۔ الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010 نے 1188 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ حافظہ عشبہ فاطمہ دختر محمد تنویر احمد رولنمبر 145866، دی ایجوکیٹرز غزالی کیمپس ہائر سیکنڈری سکول رحمت کالونی وہاڑی کی طالبہ عصبہ فاطمہ دختر میاں احمد نواز رولنمبر 132935 ،اسی سکول کی ایک اور طالبہ میرب فاطمہ دختر شاہد رسول رولنمبر 133135 اور نشاط گرلز ہائر سیکنڈری سکول شالیمار کالونی بوسن روڈ ملتان کی طالبہ خدیجہ دختر محمد امجد رولنمبر 194558 نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ طلباء میں نیشنل ہائی سکول دنیا پور کے طالب علم ہارون احمد ولد حامد علی شریف رول نمبر 102394 نے 1193 نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم خانیوال روڑ ملتان کے طالب علم محمد حمزہ ولد محمد اقبال رول نمبر 196868 نے 1185 نمبر حاصل کر کے سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ زکریا پبلک سکول ملتان کے طالب علم محمد ابراہیم وسیم ولد وسیم احمد ضیاء رولنمبر 197774 نے بھی 1185 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور کے طالب علم عبداللہ ولد خورشید عالم رولنمبر 163307 نے 1184 نمبر حاصل کر کے سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ طالبات میں الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010نے 1188 نمبر حاصل کر کے طالبات سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی طالبہ عشبہ فاطمہ دختر محمد تنویر احمد رولنمبر 145866 اور دی ایجوکیٹرز غزالی کیمپس ہائر سیکنڈری سکول رحمت کالونی وہاڑی کی طالبہ عصبہ فاطمہ دختر میاں احمد نواز رولنمبر 132935 اور اسی سکول کی ایک اور طالبہ میرب فاطمہ دختر شاہد رسول رولنمبر 133135نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی نشاط گرلز ہائر سیکنڈری سکول شالیمار کالونی بوسن روڈ ملتان کی طالبہ خدیجہ دختر محمد امجد رولنمبر 194558، دی اسلامک سکول سسٹم جہانیاں کی طالبہ ماہین نوید دختر نوید اسلم رولنمبر 111654اور نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن روڑ ملتان کی طالبہ تسبیح زاہرا دختر آفتاب حیدر صدیقی رولنمبر 142961 نے 1185 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ طلباء میں پہلی تینوں پوزیشنز پرائیویٹ طلباء نے حاصل کیں تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کے طالب علم محمد احمد ولد محمد افضل رولنمبر 259539 نے 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کے پرائیویٹ امیدوار محمد احمد ولد خالد محمود رولنمبر 259538 نے 1145 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کے پرائیویٹ امیدوار سیف اللہ ولد ذولفقار علی رولنمبر 259149 نے 1104 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ طالبات میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی طالبہ مریم بی بی دختر محمد بشیر رولنمبر 260463 نے 1164 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی بورے والا کی طالبہ مقدس بی بی دختر محمد رمضان رولنمبر 259484 نے 1149 نمبر حاصل کر کے دوسری اور اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی طالبہ مومنہ فاطمہ دختر محمد اقبال رولنمبر 260472 نے 1139 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں : 57 امیدوار نقل لگاتے پکڑے گئے، 47 کوسزا، 3امتحانات کیلئے نااہل

ملتان (وقائع نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل 57 امیدوار امتحانی مراکز میں نقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے جن میں سے 54 امیدواروں کے کیسوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان میں سے 47 امیدواروں کو سزا دیتے ہوئے انہیں تین امتحانات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ 7 امیدوار بے گناہ قرار پائے گئے تین امیدواروں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ملتان بورڈمیں ایک لاکھ 25 ہزار دو طلبا وطالبات نےامتحان میں شرکت کی

ملتان (وقائع نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل 362 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جن میں 156زنانہ 147 مردانی 58 کمبائنڈ اور ایک امتحانی سنٹر جیل میں بنایا گیا تھا۔ ضلع وہاڑی میں 87،ضلع لودھراں میں 40 ،ضلع خانیوال میں 91 اورضلع ملتان میں 144 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں