آج کی تاریخ

شالیمار ایکسپریس کمپنی لوٹ مار میں آگے، 50 ہزار روپے جاب سکیورٹی، زمین فرد ملکیت طلب-شالیمار ایکسپریس کمپنی لوٹ مار میں آگے، 50 ہزار روپے جاب سکیورٹی، زمین فرد ملکیت طلب-ملتان: ریلوے ترقیاتی کاموں پر ڈی ایس کا قبضہ، چہیتے ملازمین نے سٹیشن سنبھال لئے-ملتان: ریلوے ترقیاتی کاموں پر ڈی ایس کا قبضہ، چہیتے ملازمین نے سٹیشن سنبھال لئے-فاطمہ جناح یونیورسٹی پنڈی میں عہدوں کا غیر قانونی ہیر پھیر، کیس منظور، گورنر کی رٹ چیلنج-فاطمہ جناح یونیورسٹی پنڈی میں عہدوں کا غیر قانونی ہیر پھیر، کیس منظور، گورنر کی رٹ چیلنج-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بزنس لیڈرز کی ملاقات، معیشت پر تفصیلی گفتگو اور تجاویز پیش

راولپنڈی: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی نمایاں کاروباری شخصیات نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے مالیاتی چیلنجز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی، جبکہ اس میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت دیگر اہم کاروباری رہنما بھی شریک تھے۔
گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ تاجر برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے اور آسانیوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے فوری اور مؤثر معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ناگزیر ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔
گوہر اعجاز نے بجٹ سے متعلق کاروباری طبقے کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے وعدے نبھانے ہوں گے تاکہ برآمدات پر مبنی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔
انہوں نے ملکی کپاس کی صنعت اور کسانوں کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کی بھی سفارش کی تاکہ زرعی شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں