آج کی تاریخ

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات

تازہ ترین

سونے کی جیولری کی برآمد پر پابندی ختم، وزیراعظم کو بحالی کی سمری ارسال

اسلام آباد: وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی زیورات کی برآمدات پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، اور اس کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین جاوید حنیف کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں زیورات کی برآمدات پر عائد پابندی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جیولری سیکٹر کے نمائندے نے بتایا کہ مئی میں زیورات کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی، جو ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت 30 جون تک مؤثر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ برآمدات کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ زیورات کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں