ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف بھی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف اب بین الاقوامی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ جلد ہی بھارتی پنجابی فلم “اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا” میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جو ان کا بھارتی پنجابی سینما میں پہلا تجربہ ہوگا۔
فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے، جب کہ اس کی کہانی سریندر اروڑا نے تحریر کی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 نے بھارت اور پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد پاکستانی اداکاروں کی بھارتی سینما میں شمولیت کا رجحان مزید بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
عمران اشرف نے اپنی نئی فلم کا آفیشل ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کیا، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کے 6.7 ملین فالورز اس خبر سے بے حد خوش ہیں اور فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔
مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: “گڈ لک ہیرو!” سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: “ہانیہ کے بعد اب عمران اشرف ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر دِلائیں گے۔”
مداحوں کو یقین ہے کہ عمران اشرف کا بھارتی پنجابی سینما میں یہ نیا سفر پاکستانی فنکاروں کی عالمی شناخت کو مزید مستحکم کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں